میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان حکومت اوردہشت گردوں کا گٹھ جوڑ، پردہ فاش،شواہد منظر عام پر آگئے

افغان حکومت اوردہشت گردوں کا گٹھ جوڑ، پردہ فاش،شواہد منظر عام پر آگئے

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

ڈی آئی خان میں ہلاک 4دہشت گردوں میں افغان صوبے کے نائب گورنر کا بیٹا بھی شامل
افغان حکام اب ہلاک دہشت گرد بدر الدین عرف یوسف کی لاش لینے سے بھی انکاری ہیں

(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان حکومت اوردہشت گردوںکے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور افغان حکومت کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز ، کیکامیاب آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، "ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کیصوبے باغدیس کینائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، یہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان ۔کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16اے 4 اورایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئیں، باغدیس کے گورنر کے ہلاک کئے جانے والے بیٹے کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی۔ ذرائع نے کا کہنا تھا کہ افغان حکام اب بدر الدین عرف یوسف کی لاش لینے سے بھی انکاری ہیں، پاکستان نے کئی بار افغان حکام کو لاش وصولی کا کہا ہے لیکن افغان سائیڈ سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے ، بدرالدین اس سے پہلے افغان طالبان کے تربیتی مرکز میں تربیت حاصل کرتا تھااور بعد میں فتنہ الخوراج کاحصہ بنا، بدر الدین افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر میں ایک اہم کردار کے طور پر براہ راست ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی قیادت اب بھی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں بشمول فتنہ الخوارج کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے ، اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ افغان طالبان فتنہ الخوراج کو دفاعی ، تکنیکی اور مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ حالیہ بیان کے مطابقافغانستان میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے گہری تشویش کا باعث ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے مطابق افغانستان کے لئے مستقبل کی مالی امداد اس وقت اقتدار میں موجود طالبان رہنماں کی جانب سے امریکی فوجی سازوسامان کی واپسی پر منحصر ہو گی۔دفاعی تجزیہ کار کے مطابق افغانستان کے نائب گورنر کے بیٹے کی ہلاکت افغان طالبان اور فتنہ الخوراج کے درمیان گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں