میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر افسران نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،فیصل واوڈاکا دعویٰ

ایف بی آر افسران نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،فیصل واوڈاکا دعویٰ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

گاڑیوں کا معاملہ اٹھانے پر مجھے بھی کچھ پیغامات ملے تھے ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا
چیئرمین ایف بی آر کا دھمکیاں دینے والے افسران کے خلاف ایکشن کا اعلان

(جرأت نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے 3افسران نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔رکن کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈ نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کرمنل کارروائی بنتی ہے ۔اس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ انہیں بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔فیصل واوڈا نے سلیم مانڈوی والا سے کہا کہ 10 جنوری کو آپ کا لیٹر موصول ہوا اور اسی دن لیٹر آف انٹینٹ جاری ہو گیا، جس کمپنی کو آرڈر دیا گیا اس کے مقابلے میں دوسری کمپنی پر چھاپہ مارا گیا۔کمیٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ کسی کرائم ایجنسی یا ایف آئی اے کوبھیجا جائے ۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دھمکی کے خلاف ہائی لیول انکوائری کرائی جانی چاہیے ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے معاملے میں انکوائری رہنے دیں کسی اور سینیٹر کو دھمکی ملے توکرائیے گا۔رکن کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے خیال میں دھمکی کا معاملہ ایف آئی اے کے سپردکیا جائے ، کمیٹی میں دھمکی کا معاملہ سامنے آیا ہے اس کو ایکسپوز ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں