میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا سیاسی مذاکرات ، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پیکا ترمیمی بل، زرداری نے کہاتھا حکومت سے تجاویز تسلیم کرنے کا کہوں گا، مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی خاطر سندھ میں متعصب حکومت کو برداشت کیا، چیئرمین ایم کیوایم ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے ،ترجمان بلاول بھٹو حکومت سنجیدہ ہوتی تو اب تک کمیٹی بن چکی ہوتی، پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی پیشکش پر ردِ عمل موجودہ حکومت الیکشن فراڈ ، دھاندلی سے وجود میں آئی، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ، ملک ریاض کے خلاف کارروائی مہران ، کامرہ حملوں میں طیارے تباہ ہوئے ، کیا 9مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے ؟سپریم کورٹ وفاقی کابینہ ،یورپی یونین سے ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم معاہدے کی منظوری چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے شکوہ نہیں،بطور سینئر جج خوش ہوں،جسٹس منصور

ای پیج

e-Paper
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست ، وفاق کو نوٹس

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست ، وفاق کو نوٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ۔سندھ ہائی کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست کی سماعت ہوئی, درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ کوئی بھی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہیں ہوسکتی، ترمیم آئین پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو فل بینچ بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کے برعکس ترمیم کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے ، حکومت نے خلاف قانون ترمیم کرکے عدلیہ کو مقننہ کے ماتحت کردیا ہے ۔درخوست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ 26ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے ۔ عدالت عالیہ نے 26 آئینی ترمیم کیخلاف چوتھی درخواست کو بھی پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ یکجا کردیا۔عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں