میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرد موسم کی وجہ سے،دل کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

سرد موسم کی وجہ سے،دل کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سرد موسم نے دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کی ایمرجنسی میں تیس سے چالیس فیصد زائد مریض رپورٹ ہونے لگے ۔طبی ماہرین نے انجائینا کے مریضوں کے لئے سردموسم کوخطرہ قرار دیا قومی ادارہ برائے امراض قلب میں سرد موسم کے دوران یومیہ سینکڑوں دل کے نئے مریض رپورٹ ہونے لگے ۔اسپتال ایمرجنسی میں پہلے دل کے پانچ سو سے زائد مریض یومیہ رپورٹ ہوتے تھے ۔۔اب یہ تعداد بڑھ کرسات سو سے تجاوز کرگئی۔۔طبی ماہرین نے ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فیل کے بڑھتے کیسز کی وجہ سرد موسم اورہائیپر ٹینشن کو قراردیا۔سرد موسم میں دل کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں۔۔جس کے باعث خون کا بہاؤ کم ہوتا ہے جو کہ ہارٹ فیل یا ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے ۔طبی ماہرین نے انجائینا کے مریضوں کوادویات کے باقاعدہ استعمال کی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں