میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2029تک برآمدات کا ہدف 60ارب ڈالر،وزیراعظم کا اڑان پاکستان پروگرام

2029تک برآمدات کا ہدف 60ارب ڈالر،وزیراعظم کا اڑان پاکستان پروگرام

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے آخری روز کل منگل کو اڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے ۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اڑان پاکستان 5سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا اور یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ اڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں