میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں

Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد : وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں اور ان تبادلوں کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن رفعت مختار کو تبدیل کر کے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ۔

رفعت مختار پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔موجودہ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

"جنگ ” کے مطابق وفاقی حکومت نے صادق افتخار کو چیئرمین، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ مقرر کیا ۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ وزارتِ وفاقی تعلیم کا ذیلی ادارہ ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان نیشنل کونسل آف دی-

آرٹس محمد عارف کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر ریاست و سرحدی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ سیکشن افسر محمد امتیاز اعظم کا پیٹرولیم ڈویژن سے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن کیا گیا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ۔

پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی ڈاکٹر محمد بلال سرویا کو تبدیل کر کے ا نہیں ڈیپوٹیشن پر بطور مینیجر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں