نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کی دھوم
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا۔ ٹرمپ کے اس نئے ہیر اسٹائل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کے روز ویسٹ پام بیچ، فلوریڈا میں واقع ان کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب میں ایک مختلف ہیئر اسٹائل کے ساتھ دیکھا گیا، جس نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ انہوں نے بال کٹوائے ہیں۔ ٹرمپ کے حامی سوشل میڈیا اکائونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ٹرمپ کے بال عام طور پر نظر آنے والے اسٹائل کے مقابلے میں نمایاں طور پر چھوٹے یا زیادہ کمپیکٹ دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔