میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹر نتائج میں ہیر پھیر، متاثرہ طلبہ کو 15 فیصد اضافی نمبر ملیں گے

انٹر نتائج میں ہیر پھیر، متاثرہ طلبہ کو 15 فیصد اضافی نمبر ملیں گے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نگراں وزیراعلی سندھ کو کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی نتائج میں گھپلوں سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔۔ وزیراعلی نے متاثرہ طلبہ کو اضافی نمبر دینے کا حکم دے دیا۔ پری انجنیئرنگ۔ پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کو پندرہ فیصد اضافی مارکس دیے جائیں گے۔مقبول باقر کی زیرصدارت کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلی سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے پری انجنیئرنگ۔ پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کوپندرہ فیصد اضافی مارکس دینے کی سفارش کی ہے۔ ریاضی میں پندرہ جبکہ فزکس اور شماریات میں بارہ اضافی نمبر دیے جائیں گے۔ کیمسٹری میں بارہ۔ باٹنی میں چھ اور زولوجی میں چھ نمبر اضافی دیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں