میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ ہے اور نہ بنے گی،چیئرمین سینیٹ

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ ہے اور نہ بنے گی،چیئرمین سینیٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ تھی اور نہ مستقبل میں بنے گی، حکومت نے جو تحریری معاہدہ کیا اُس پر عمل کرے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی حمایت ضرور کی مگر نہ ہی کابینہ کا حصہ تھی اور مستقبل میں بھی نہیں بنے گی۔یوسف رضا گیلانی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سے تحفظات تھے جس پر اب مذاکرات جاری ہیں جیسے ہی کوئی نتیجہ نکلے گا سب کو آگاہ کیا جائے گا کیونکہ مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیپلزپارٹی سے کیے جانے والے تحریری معاہدے پر عمل کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں