میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دسمبر میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3روپے سے زائد مہنگی

دسمبر میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3روپے سے زائد مہنگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کے الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے اثرات برقرار ہیں، دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے اضافی بوجھ جبکہ ملک کے باقی بجلی صارفین کو ریلیف ملے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق رواں ماہ کراچی والے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، جبکہ کے۔الیکٹرک صارفین کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ میں 20 پیسیفی یونٹ الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے۔الیکٹرک صارفین کو ایک ماہانہ اور ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ برداشت کرنا ہوگاتاہم کراچی کے سوا ملک کے باقی بجلی صارفین کو دسمبر میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 242023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن ، مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کے استعمال کے چارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے اثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا تھا۔5 دسمبر کو نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، یہ منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی، نیپرا نے جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں