میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بڑا علان، عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کی دھمکی

پی ٹی آئی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بڑا علان، عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کی دھمکی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر حکومت کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔دو اہم معاملات میں سیاسی قیدیوں کی رہائی ، 9 مئی 2023کے مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں کیخلاف کارروائی اور 26نومبر کو پی ٹی آئی مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کا قیام کا مطالبہ شامل ہے ۔عمران خان نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو وہ 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے ۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی نے 13دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے تاکہ اسلام آباد احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکن اب بھی لاپتہ ہیں ، انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں