سندھ میں 3ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ، تھرڈ پارٹی کی مددسے چلائے جائیں گے
شیئر کریں
سندھ حکومت نے سندھ میں 3ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا ابتدائی طور پر پانچ اضلاع میں اسکول کھولے جائیں گے پانچ اضلاع میں میرپورخاص عمرکوٹ تھرپارکر کشمور اور جیکب آباد شامل ہیں نان فارمل لٹریسی ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت اسکول کھولے جائیں گے اسکول تھرڈ پارٹی کی مدد سے چلائے جائیں گے اسکول این جی اوز کی مدد سے چلائے جائیں گے محکمہ اسکول تعلیم اور اسکول چلانے کی خواہش رکھنے والی این جی اوز کے مابین معاہدہ ہوگا اسکول کی عمارت این جی اوز فراہم کرے گی کتابیں اور ڈریس بھی این جی اوز فراہم کرے گی جبکہ محکمہ اسکول تعلیم این جی اوز کی مالی معاونت کرے گا سلیکشن کمیٹی کا اجلاس نو دسمبر کو طلب کیا گیا ہے اجلاس ڈائریکٹر نان فارمل لٹریسی ایجوکیشن کے دفتر میں ساڑے تین بجے ہوگا اجلاس کی صدارت سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین چیف ایجوکیشن ترقی و منصوبہ بندی سرفراز کریں گے اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹریز محمد عظیم اور اشرف حسین انصاری شرکت کریں گے اجلاس میں اسکول کھولنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے گی۔