پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کی توقع ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا ئو دیکھنے میں آیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لیٹر ہے۔