آڈیو لیک،دہشت گردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں
شیئر کریں
دہشت گردوں کے نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی جس میں غٹ حاجی کو نور ولی محسود دباؤ ڈال رہا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گرد واپس نہ آئیں۔ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کو لیک آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں، ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں، ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشت گردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں اور وہ افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کرتے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ لیک آڈیو سے واضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید دہشت گردوںکے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے ، نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشت گردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کے لیے مجبور کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشت گرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاؤں سے تنگ آچکے ہیں۔