میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی،ایم ڈی سیڈا ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے چار کروڑ ڈکار گیا

محکمہ آبپاشی،ایم ڈی سیڈا ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے چار کروڑ ڈکار گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) محکمہ آبپاشی، ایم ڈی سیڈا ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے چار کروڑ ڈکار گیا، جنرل منیجر،خاتون افسر اور ایک نچلے گریڈ کے ملازم کی پنشن کی مد میں 40ملین منظور کیے گئے ، تینوں ملازمین کی رقم سسٹم نے ہڑپ کرلی، ایم ڈی سیڈا پریتم داس غیرقانونی عہدے پر براجمان، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے خودمختار ادارے سیڈا کے ایم ڈی کے عہدے پر براجمان پریتم داس کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی چار کروڑ پنشن ہڑپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ جنرل منیجر جئرام، ایک خاتون افسر اور نچلے گریڈ کے ملازم کی پنشن کی مد میں 40 ملین کی رقم منظور کی گئی تھی، سیڈا کے بجٹ 230ملین پنشن کی 40 ملین کے شامل ہونے کے بعد 270ملین کی گئی تھی۔ تاہم تینوں ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں ملی اور ایم ڈی سیڈا نے سسٹم کے ذریعے رقم ہڑپ کرلی، ریٹائرڈ ہونے والے جنرل منیجرکو پریتم داس کنسلٹنٹ لگا کر چپ کروا دیا، واضح رہے کہ ایم ڈی سیڈا کے عہدے کی معیاد تین سال ہوتی ہے اور پریتم داس کی مدت معیاد اپریل 2023 میں ختم ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ عہدے پر براجمان ہے ، پریتم داس کو صوبائی وزیر آبپاشی کا قریبی اور سسٹم کا کرتا دہرتا سمجھا جاتا ہے ، پریتم داس پر خاتون افسر کو جنسی طور پرہراساں کرنے ، بیوی اور بیٹے کے نام پر غیرقانونی اثاثے بنانے سمیت اربوں روپے کے کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا ہے اور نیب و اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات میں بھی پریتم داس زیر تفتیش ہے ، پریتم داس نے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا نام استعمال کرتے ہوئے ادارے کے کروڑوں روپے کا بجٹ ڈکار لیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں