جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ ، صوبائی نظم مرحلہ وار ختم کرنے پر غور
ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ( بدھ) کے روز طلب کر لیا گیا۔اجلاس کی صدارت امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت صوبائی نظم کو مرحلہ وار ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس کے لیے اندرون جماعت ایک حلقے کا خیال ہے کہ یہ جماعت اسلامی کے دستور میں تبدیلی اورشوریٰ سے منظوری لیے بغیر نہیں ہو سکتا۔ جبکہ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت اسے مجلس عاملہ کے ذریعے کرنا چاہتی ہے۔