میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرجیل میمن کے حلقے میں جرائم پیشہ مافیا کاراج، آم کے بیوپاری کا اغوا اور قتل

شرجیل میمن کے حلقے میں جرائم پیشہ مافیا کاراج، آم کے بیوپاری کا اغوا اور قتل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حلقے میں جرائم پیشہ افراد نے پنجے گاڑ لئے، شرجیل میمن صرف دعوے کرنے تک محدود، ٹنڈوجام کا بیوپاری شرجیل میمن کے حلقے سے اغوا ہوا اور دن دھاڑے شکارپور کے کچے میں منتقل کیا گیا، مغوی شکارپور میں مشکوک پولیس کاروائی میں اغواء کاروں کے ہاتھوں قتل ہوگیا، شرجیل میمن کے حلقے کی عوام عدم تحفظ کا شکار، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات، ایکسائز اینڈ ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے حلقے میں جرائم پیشہ افراد نے پنجے گاڑ لئے ہیں، تین وزارتیں رکھنے والا صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے کے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں ناکامی ہوگیا ہے، 10 اکتوبر کو تھانہ راھوکی کی حدود اور صوبائی وزیر کے حلقے سے آم کا بیوپاری ٹنڈوجام کا رہائشی آموں کا بیوپاری حسن نثار نظامانی دن دھاڑے اغواء ہو جاتا ہے اور اس کے اغواء کی ایف آئی آر بھی درج ہوتی ہے، اغواء کار مغوی کو باآسانی شرجیل میمن کے حلقے سے شکارپور کے کچے کے علاقے میں منتقل کرتے ہیں اور ورثاء سے کروڑوں روپے تاوان طلب کرتے ہیں جو کہ ورثاء دینے کو تیار ہوتے ہیں، مغوی دو ہفتے تک اغواء کاروں کے پاس ہوتا ہے لیکن صوبائی وزیر شرجیل میمن معاملے میں کوئی سنجیدگی یا دلچسپی نہیں دکھائی دیتے، چار دن قبل بااثر ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو پولیس رولز کو بائے پاس کرکے مغوی کو بازیاب کرانے کیلئے اپنے چہیتے ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی سربراہی میں پولیس پارٹی شکارپور کے علاقے گڑہی یاسین کی مضافات میں بھیجتے ہیں اور دوران کاروائی اغواء کار مغوی کو گولی مار کر فرار ہو جاتے ہیں، پولیس اپنے ساتھ لئے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور اعجاز ببر کو ڈکیت قرار دے کر مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتی ہے اور مقتول مغوی کے سابق کمدار کو اغواء کار ظاہر کرکے گرفتاری ظاہر کرتی تاہم دونوں افراد کو پولیس نے کاروائی سے تین دن قبل حراست میں لیا اور انہیں ساتھ لے گئی جبکہ تاوان کی سات کروڑ روپے رقم اور ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی بھی گم ہونے کی بازگشت ہے، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو صوبائی وزیر انڈسٹری و کامرس جام اکرام اللہ دہاریجو کے قریبی عزیز ہیں اس لئے شرجیل انعام میمن اپنے حلقے کے بیوپاری کے اغواء ، شکارپور منتقلی اور ہلاکت پر مکمل طور خاموش دکھائے دیتے ہیں، صوبائی وزیر کے حلقے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی واقعات اور منشیات کے اڈوں کے باعث حلقے کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں