میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر

گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پریس کانفرنس قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق ہے ۔ محسن نقوی نے بتایا کہ جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لا رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے ۔لاہور میں محسن نقوی نے کہا کہ ان کوچز کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے ، اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے ، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے ۔انہوںنے کہاکہ تقرری کے عمل سے گزرتے ہوئے یہ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ تینوں تقرریاں 2 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں،گیری کرسٹن انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے فوراً بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے جس میں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور دیگر دو طرفہ وائٹ بال سیریز شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ گیری کرسٹن آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 اور 2026 میں انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کے انچارج ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ جیسن گلیسپی اگست میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی ذمہ داری کا آغاز کریں گے ۔ جس کے بعد 2024۔ـ25کے سیزن میں انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں ہوم سیریز اور دسمبر میں جنوبی افریقہ کے دورے میں وہ ٹیم کے ساتھ ہونگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں