میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، قبضہ مافیا کے خلاف اسٹیٹ انفورسمنٹ کو حکم جاری

ادارہ ترقیات، قبضہ مافیا کے خلاف اسٹیٹ انفورسمنٹ کو حکم جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی ڈی جی نے قبضہ مافیا کے خلاف میدان سنبھال لیا محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے ڈائریکٹر و افسران کو نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای پلاٹ نمبر اے 349 فاطمہ جناح کالونی پر قائم غیرقانونی دوکانوں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکٹر الیون ای کے پلاٹ نمبر اے 349 پر قبضے کی علاقہ مکینوں کی شکایات پر مزکورہ غیرقانونی قبضہ مافیا کو نوٹس جاری کر دیا گیا نوٹس نعیم ولد مرسلین نے وصول کیا جس کا دعوی تھا کہ اس نے مذکورہ پلاٹ کو منور علی ولد مبارک علی سے خریدا نعیم ولد مرسلین کو پابند کیا گیا کہ وہ مذکورہ پلاٹ سے متعلق تمام تر قانونی دستاویزات عرصہ 3 یوم میں متعلقہ محکمے میں جمع کروائے مگر وہ اس میں ناکام رہا بعد ازاں قانونی تقاضوں کے مطابق ایک دوسرا نوٹس اسے بھیجا گیا اس پر بھی موصوف کی ہٹ دھرمی برقرار رہی نوٹس ملنے کے باوجود نعیم ولد مرسلین نے قانونی نوٹس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جسکے بعد انھیں فائنل نوٹس بھیجا گیا اور نوٹس کو پلاٹ پر چسپاں بھی کیا گیا جس میں اسے ایک بار پھر 14 ستمبر 2024 کو تمام دستاویزات لے کرکے ڈی اے آنے کا پابند کیا گیا تاہم نعیم ولد مرسلین کی جانب سے اسکا جواب بھی نہیں دیا گیا متواتر نوٹیسیز کو نظر انداز کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موصوف کے پاس غیرقانونی تعمیرات پلاٹ اے 349 سیکٹر الیون ای کی قانونی دستاویزات موجود نہیں نیز قبضہ شدہ پلاٹ پر مافیا نے دوکانیں تعمیر کیں کے ڈی اے کے باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے ڈی اے افسران نے ان دوکانوں کو مسمار کرنے سمیت پلاٹ کے اصل مالک تک رسائی و قانونی کاروائی و اقدام جاری رکھنے کا اظہار کیا ہے نیز اگر اصل اونر مالک تمام دستاویزات لے کر کے ڈی اے سے رابطہ نہیں کرتا تو مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی بھی قسم کی تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائگا محکمہ باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے نارتھ کراچی میں قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔ رہائشی پلاٹوں پر بنی کمرشل تعمیرات کو بھی مسمار کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے ضلع وسطی میں متعدد سرکاری و غیر سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کیا ہے اس مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائگا ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مکینوں نے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ ڈی جی کے ڈی اے ڈی سی سینٹرل سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں