میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریلوے پولیس کی سرپرستی میں ممنوعہ اشیاء اسمگل ، مجرمانہ سرگرمیوں سے لاکھوں کی کمائی

ریلوے پولیس کی سرپرستی میں ممنوعہ اشیاء اسمگل ، مجرمانہ سرگرمیوں سے لاکھوں کی کمائی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ریلوے پولیس کی رشوت وصولی کے سسٹم کا ایک اور بھانڈہ پھوٹ پڑا، حیدرآباد ریلوے پولیس مختلف جرائم کی سرپرستی کے عوض مبینہ طور پر ماہانہ 20 لاکھ روپے سے زائد رشوت بٹورنے لگی، حیدرآباد سے مختلف شہریوں میں جانے والی ٹرینوں میں گٹکا ماوا اور چھالیہ کی سپلائی بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے پولیس نے پلیٹ فارم پر قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے حد سے زیادہ افراد کو مختلف غیر معیاری اشیاء کے فروخت کی اجازت دے دی ہے، پلیٹ فارم پر قائم 24 سے زائد اسٹالوں پر 2 – 2 افراد کے بجائے 8 سے 10 افراد کو کام کرنے کی چھوٹ دی ہے، مذکورہ افراد مسافر گاڑیاں رکنے کے اوقات غیر معیاری چائے، ربڑی، کولڈ ڈرنک، آئیس کریم سمیت مختلف ضرورت کی اشیاء فروخت کرتے ہیں، جس کی مد میں ریلوے پولیس ایس ایچ او غلام حسین بروہی کی سرپرستی میں فی اسٹال سے ماہانہ 60 ہزار روپے بٹورتے ہے، پلیٹ فارم پر رکنے والی ٹرینوں میں غیر قانونی طور پر اشیاء فروخت کرنے والے افراد کی آڑ میں مسافروں کے ساماں چوری ہونے کی بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ ریلوے پولیس کی جانب سے اسٹیشن پر تقریباً 8 کارگو کمپنیوں سے سامان چیک نہ کرنے کی صورت میں ماہانہ بھاری رشوت وصول کی جا رہی ہے، ریلوے ذرائع کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن سے میرپورخاص اور ٹنڈو آدم جانے والی مسافر ٹرینوں میں بھاری مقدار میں گٹکا ماوا اور چھالیہ کی سپلائی کی جا رہی ہے، جس کی سرپرستی بھی ایس ایچ او ریلوے غلام حسین بروہی کرتے ہیں، گٹکا ماوا سپلائی کرنے والا 10 افراد پر مشتمل ایک گروہ ہے جن میں سے ایک ایک افراد سے فی چکر کے 20 ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں، گزشتہ جمعرات کو ایک مسافر ٹرین میں چھالیہ لوڈ ہونے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس نے چھاپا مار کارروائی کر کے بھاری مقدار چھالیہ برآمد کرلی، اسٹیشن پر سیکنڈ ہال میں تعینات ریلوے پولیس اہلکار کو بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر مہیا کرنے کے عوض 15 سو روپے دیے جاتے ہیں مذکورہ رقم 17 ٹرینوں میں گشت کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے ادا کی جاتی ہے، مختلف شہریوں سے آنے جانے والی ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کو اسٹیشن سے باہر نکالنے پر گیٹ پر تعینات اہلکار کو فی ٹرین 3 سو روپے ادا کیے جاتے ہے، یہ رقم بھی ٹرین کے اندر گشت کرنے والے ریلوے پولیس اہلکار ہی ادا کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں