علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات
ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچی۔سرکاری ذرائع نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبر کو غلط قرار دے دیا، تاہم اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، وزیر اعلیٰ کے پی پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے خود علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔علی امین گنڈا پور پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں، ان کے خلاف ریاست پر حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی جاری ہے۔