میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیاگیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں