میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب زدہ خاتون کو التمش ہسپتال میں اعلیٰ عہدہ حاصل

نیب زدہ خاتون کو التمش ہسپتال میں اعلیٰ عہدہ حاصل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) قومی ادارا برائے امراض قلب کے اربوں روپے کرپشن کیس میں نامزد خاتون افسر نجی اسپتال کے اعلیٰ عہدے تک پہنچ گئیں، عدالتی احکامات پر این آئی سی وی ڈی سے برطرف نیب زدہ عذرہ مقصود التمش اسپتال کی چیف آپریٹنگ افسر بن گئیں۔ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق قومی ادارا برائے امراض قلب کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر و دیگر افسران کے ساتھ تقریباً 20 ارب روپے کی کرپشن کیس میں نامزد خاتون افسر عذرا مقصود نے التمش اسپتال کلفٹن میں اہم عہدہ سنبھال لیا ہے، محکمہ صحت کے ایک ذمہ دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عذرا مقصود ایک بااثر خاتون ہے جوکہ اپنے اثر رسوخ و سیاسی سفارشات سے اہم عہدے حاصل کرتی ہیں، عذرا مقصود نے موجودہ عہدہ بھی اسی طرح ہی حاصل کیا ہے، اس سے قبل عذرا مقصود نے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں بھی سفارش پر چیف آپریٹنگ افسر کا عہدہ لیا تھا، سال 2015 میں ندیم قمر نے اپنے ایک ساتھی کی سفارش پر خاتون کا سندھ کلب میں انٹریو لے کر قومی ادارا برائے امراض قلب میں خلاف ضابطہ اہم ذمہ داری دیدی، ذرائع کے مطابق عذرا مقصود، ندیم قمر سمیت دیگر افسران کے ساتھ قومی خزانہ لوٹنے پر نیب کیس میں نامزد ہیں، جس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں آچکا ہے، اس ضمن میں نجی اسپتال انتظامیہ سے موقف لینے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، اسپتال کے فون آپریٹر نے کہا کہ فون خراب ہے، بات نہیں ہوسکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں