جوابی حملہ، حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹوں کی بارش
ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے حزب اللہ کے راکٹ لانچر پیڈز اور دیگراہداف پر 400 سے زائد حملے کیے گئے جن کا حزب اللہ نے بھرپور جواب دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیتے ہوئے حیفہ میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈے کونشانہ بنایا اور راکٹوں کی بارش کردی جس سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔لبنانی میڈیا کے مطابق بیروت میں پیجرز حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔