میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ضلع وسطی کی ناجائز تعمیرات میں کالا گرو پ سرگرم

سندھ بلڈنگ ،ضلع وسطی کی ناجائز تعمیرات میں کالا گرو پ سرگرم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں ناقص میٹریل سے کمزور عمارتوں کی تعمیرات کے لیے کالا گروپ سرگرم ہے ، اس حقیقت کا اندازہ غیرقانونی طریقے سے تعمیر ہونے والی کمزور عمارتوں سے بآسانی لگایا جاسکتا ہے ،مگر سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران نے یہاں دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمن المعروف ضیاء کالا اور اس کے دست راست بیٹر زاہد کالا کو سندھ بلڈنگ افسران نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، جس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ لیاقت آباد میں انتہائی خطرناک عمارتیں تعمیر کروارہے ہیں ، جو کسی بھی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ، جس کا اندازہ لیاقت آباد نمبر 4 پلاٹ نمبر 970،971 پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر سے لگایا جاسکتا ہے ، جہاں چوتھی منزل پر خلاف قانون ناقص میٹریل سے تعمیرات جاری ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں