میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکارشہید

کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکارشہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں میں دو اہلکار شہید اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکابوستان روڈ پر ہوا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد قرار واقعی سزا دی جائے، دہشت گردی کیخلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید2پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس نیدہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیاں دیں، دہشت گردی سینمٹنیکیلئیقوم کیغیرمتزل عزم کوشکست نہیں دی جا سکتی، قوم کی حمایت سے آخری دہشت گرد، سہولت کارکیخاتمیتک جنگ جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بھی بوستان روڈپردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان پولیس ،لیویز،سیکورٹی فورسزکی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجا سکتا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اورانکیسہولت کاروں کاخاتمہ کرکیدم لیں گے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم فورسزکیشانہ بشانہ کھڑی ہے،بحالی امن کیلئیشہیدوں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں