میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، بلوچستان میں احتجاج کی اجازت نہیں،سردار اختر مینگل

سندھ، بلوچستان میں احتجاج کی اجازت نہیں،سردار اختر مینگل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے مگر وہاں احتجاج کی اجازت نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس ” پر اپنے پیغام میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں پْرامن مظاہروں کی اجازت نہیں، لیاری میں پیپلز پارٹی کے بلوچ ووٹرز کو حکومت کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو اس مقام تک پہنچانے میں برابر کردار ادا کیا، ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا کہ میرا ووٹر میرے استعفیٰ پر خوش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں