میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاست ہوش کے ناخن لے ورنہ خون خرابہ ہوگا،شیرافضل مروت

ریاست ہوش کے ناخن لے ورنہ خون خرابہ ہوگا،شیرافضل مروت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ ریاست ہوش کے ناخن لے ورنہ خون خرابہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، دیگر اراکین قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر اور زین قریشی کو بھی انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا۔شیر افضل مروت نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاستی جبر کا سامنا کرنا ہے، ریاست ہوش کے ناخن لے، ہوش کے ناخن لے ورنہ خون خرابہ ہوگا، مجسٹریٹ جو مدعی ہے اس کو مدعی کہنا توہین ہے، سب سے بڑا شکوہ تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہے کیوں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ہوتے ہوئے اسلام آباد میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں