میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی ایچ آئی، سیلاب متاثرین امداد کی آڑ میں48 کروڑ کا گھپلا

پی پی ایچ آئی، سیلاب متاثرین امداد کی آڑ میں48 کروڑ کا گھپلا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) پی پی ایچ آئی نے مختلف منصوبوں پر 48 کروڑ 6 لاکھ روپے 7 ہزار روپے بے قائدہ خرچ کردیے، انتظامیہ نے مختلف این جی اوز سمیت دیگر عطیہ دہندگان کے تعاون سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں منصوبے شروع کیے تھے، چھان بین پر مامور ادارے کی جانب سے اخراجات کا ریکارڈ طلب کرنے پر انتظامیہ ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی۔ روزنامہ جرآت کو موصول دستاویز کے مطابق پی پی ایچ آئی میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے لگیں ہیں، گزشتہ مالی سال 2022-23 کے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران کروڑوں روپے کے بے قائدہ اخرجات ظاہر ہوئے ہیں، پی پی ایچ آئی انتظامیہ نے مختلف این جی اوز سمیت دیگر عطیہ دہندگان کے تعاون سے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نیوٹریشن ریسپانس، انسانی امداد کی کوششوں سمیت دیگر منصوبے شروع کیے، جن پر 48 کروڑوں سے زائد رقم کے اخراجات ظاہر کیے گئے، جبکہ تحقیقات کے دوران چھان بین پر مامور ادارے نے اخراجات کا ریکارڈ طلب کیا تو پی پی ایچ آئی انتظامیہ ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام ہوئی، ریکارڈ کی عدم موجودگی سے ظاہر ہوا کہ گھپلے کئی گئے ہیں، تحقیقات کنندہ ادرے کی رپورٹ کے مطابق معاملے کے متعلق انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دی گئیں ہیں لیکن کوئی جواب نہیں جمع کرایا گیا، جس پر سفارش کی گئی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں