میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکوئوں کیخلاف تینوں صوبے مشترکہ آپریشن کریں، مراد علی شاہ

ڈاکوئوں کیخلاف تینوں صوبے مشترکہ آپریشن کریں، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رحیم یار خان میں پولیس پر ڈاکوئوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلی سندھ نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو پنجاب پولیس سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ پنجاب پولیس کو جو بھی مدد درکار ہے وہ فوری کی جائے، ڈاکوئوں کے خلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان پولیس مشترکہ آپریشن کی منصوبہ بندی کرے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کی پولیس سندھ پولیس کی طرح بہادر ہے دونوں نے دہشتگردی اور ڈاکوئوں کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج کی ضرورت ہو تو سندھ حکومت ہر طرح تعاون کے لیے حاضر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں