سندھ بلڈنگ ، بلڈر مجیب کا سرکاری اراضی پر علی گڑھ ہائٹس تعمیر
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیامیں بلڈر مجیب بھی ملوث نکلے، جہانگیر روڈ پر سرکاری کواٹرز کی اراضی پر 4 منزلہ کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرمیں سندھ بلڈنگ کے افسران نے خطیر رقم بٹور رکھی ہے ، جی آر ای 596/2 پر 4 منزلہ ملٹی پورشن کمرشل یونٹ قائم ہونے کے پس پردہ ڈائریکٹر علی اسد ،ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند اور انسپکٹر وسیم شامل ہیں ، علی گڑھ ہائٹس کے نام سے تعمیرمنصوبے میں بلڈر مجیب کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور ناہی انہدامی کارروائی کی جائے گی ،جس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلساز بلڈر نے غیرقانونی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق علی گڑہ ہائٹس رہائشی منصوبے کی تعمیر میںناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے ،جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔