میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے 6 ملازمین زیرحراست

عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے 6 ملازمین زیرحراست

جرات ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات  کے مطابق حراست میں لئے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لئے  گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ اڈیالہ جیل میں نگرانی کیلئے افرادی قوت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں