میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کردیا،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کردیا،مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ میں سرکاری دفاتر میں پانی کی پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے ماحول دوست اقدامات کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی سے کر دیا ہے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاسوں میں پانی کی بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ رکھ دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے پلاسٹک بیگ، بوتلیں اور دیگر اشیاء کا استعال ترک کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ماحول کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں