میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم متحد رہیں گے تو دشمن کو چھپنے تک کی جگہ نصیب نہ ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

ہم متحد رہیں گے تو دشمن کو چھپنے تک کی جگہ نصیب نہ ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی وزیرستان میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان حساس ترین حالات سے گزر رہا ہے، اس وقت قوم کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے، اگر ہم متحد رہیں گے تو دشمن کو چھپنے تک کی جگہ نصیب نہ ہوگی، ہمارے جوانوں نے ملک کی بقاء و استحکام کے لئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلند درجات کے لئے بھی دعا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں