میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناصرحسین شاہ کی ملاقات ،سندھ حکومت نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

ناصرحسین شاہ کی ملاقات ،سندھ حکومت نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

صدرمملکت آصف زرداری سے وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے ملاقات کی اور وفاق حکومت سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں مدد مانگ لی۔ناصر شاہ نے درخواست کی کہ صدر وفاق سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے تمام صوبوں کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل میں کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔آصف زرداری کو وزیر توانائی نے سندھ میں توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔صدر زرداری نے کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران میں سولر انرجی پر انحصار کو بڑھانا ہوگا۔ناصر شاہ نے کہا کہ شمسی توانائی سے متعلق سندھ حکومت موثر اقدامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔وزیر توانائی سندھ نے صدر کو سندھ میں منصوبہ بندی محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں