میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات کے افسران عارف بلڈر کے ملازم بن گئے

ادارہ ترقیات کے افسران عارف بلڈر کے ملازم بن گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ) ادارہ ترقیات کے اے ڈی سی کی مد میں عارف بلڈرز کے طرف کروڑوں روپے کے واجبات، ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی کروڑوں روپے گھپلوں کا انکشاف،عارف بلڈرز کو فائدہ دینے کیلئے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا دیا ، عارف بلڈرز نے درجن سے زائد اسکیموں کے اے ڈی سی کی مد میں واجبات سالوں گزرنے کے باوجود جمع نہیں کرائے ، ادارہ ترقیات کے افسران ادارے کے بجائے عارف بلڈر کے ملازم بن گئے ، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات عارف بلڈرز سے کروڑوں واجبات لینے میں ناکام ہے ، روزنامہ جرأت کو ملنے والے معلومات کے مطابق عارف بلڈرز نے درجن سے زائد اسکیموں کے سالانہ ترقیاتی فنڈ کی مد میں کروڑوں روپے سالوں گزرنے کے باوجود ادارہ ترقیات کو جمع نہیں کرائے نہ ہی اسکیموں میں ترقیاتی کام کروائے ، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات میں عارف بلڈرز کی مافیا نے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی گھپلے کرکے ادارے اور الاٹیز کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا، ذرائع کے مطابق جعلسازی کے ذریعے ترقیاتی کام دکھا کر عارف بلڈرز کی طرف کروڑوں روپے کے واجبات ایڈجسٹ کردیے گئے ، ذرائع کے مطابق کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والا ایک اعلیٰ افسر ادارہ ترقیات میں عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی، واضح رہے کہ بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن پر رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں ، غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے کے الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں