میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسماعیل ہنیہ کی شہادت، حماس کے نئے سربراہ کے چنا ئوکا عمل شروع

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، حماس کے نئے سربراہ کے چنا ئوکا عمل شروع

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایران میں میزائل حملے میں شہید ہونے والے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے سیاسی ونگ کے نئے سربراہ کے چنائو کا عمل شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خالد مشعل اور خلیل الحیا سمیت متعدد رہنمائوں کے نام نئے سیاسی سربراہ کے طور پر لیے جا رہے ہیں۔ حماس نے اسماعیل ہنیہ کے متبادل کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ عمل کب تک مکمل ہو گا۔ فلسطنی تنظیم کے ذرائع کے مطابق حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ الصنوار نے خالد مشعل کے بجائے خلیل الحیا کو حماس کے سیاسی ونگ کا سربراہ نامزد کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یحییٰ الصنوار چاہتے ہیں کہ حماس کے سیاسی ونگ کا سربراہ ایسا فرد ہونا چاہیے جس کے ایران اور شام کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔حماس ذرائع کے مطابق یحییٰ الصنوار کا کہنا ہے کہ حماس کا موجودہ سربراہ عارضی ہو گا اور تنظیم کے مستقل سربراہ کا فیصلہ آنے والے مہینوں میں ہونے والے انتخابات میں ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں