میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم ہماری بات مان لوعوام بپھرے ہوئے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

وزیر اعظم ہماری بات مان لوعوام بپھرے ہوئے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف شرکاء دھرنا کی بات مان لو۔عوام بپھرے ہوئے ہیں۔مطالبات پورے نہ کیے تو نقصان میں رہو گے۔سارے پاکستان میں حکومت کا گھیراؤ کریںگے۔تمام آپشن موجود ہیں۔عوام سے بجلی کے بلز ادا نہ کرنے کی اپیل کر سکتے ہیں۔بھاری بجلی بلز کے بم گرانا بند کرو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو دوحہ قطر سے لیاقت باغ مری روڈ پرشرکاء دھرنا سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دھرنے کو آٹھ دن مکمل ہو گئے ہر دن قوت اور کارکنان کے جذبے میں اضافہ ہو رہا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ میں شریک کے لیے ہم قطر آئے میرے ساتھ جماعت کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی ہیں۔نماز جنازہ کا اجتماع دیکھ کر ہمارے حوصلے میں اضافہ ہوا۔شہید کے خاندان،صاحبزادے،پوتوں اور دوستوں سے ملاقات ہوئی اگرچہ دکھ اور غم عیاں ہے مگر سب پرعزم ہیں۔اسماعیل ہنیہ شہید سارا خاندان تحریک کو دے گئے۔انتخابات میں حماس کی بھر پور کامیابی پر اسماعیل ہنیہ وزیراعظم نامزد ہوئے مگر امریکہ کو یہ کامیابی اچھی نہ لگی اور پر عزم جمہوری طریقے سے آنے والوں کی حکومت نہ چلنے دی یعنی جمہوریت اور عوامی رائے سے کوئی امریکہ کی مرضی کے خلاف آ جائے تو امریکہ کو یہ پسند نہیں ہے۔امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل ہار چکا ہے۔جس کے بدلے میں معصوم لوگوں کا خون بہا رہا ہے۔عالم اسلام فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے۔ایسے میں اسلامی ممالک فیصلہ کر لیں کہ اسلام کی نشاط ثانیہ قریب ہے۔حکمران اپنا مستقبل سوچ لیں۔حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء دھرنا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں