میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ،7 کارکنان زیر حراست

پی ٹی آئی کا تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ،7 کارکنان زیر حراست

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر پی ٹی آئی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی صدر ٹاؤن کے صدر، سینئر نائب صدر سمیت 7 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کی بھاری نفری خواتین اہلکار سمیت تین تلوار پر موجود تھی، پولیس نے وین میں آنے والی خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست تین خواتین کو وین سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر گرفتار کارکنان کو پولیس وین سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں