کسی صورت صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، اسد قیصر
ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کہتے ہیں کہ کسی صورت اپنے صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔صوابی ڈسٹرکٹ بارکونسل سے خطاب میں اسدقیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جو حالات ہیں اس کے بعد اداروں اور آئین و قانون پر اعتماد ختم ہوچکا، ڈر لگ رہا ہے کہ خدانخواستہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اسدقیصر نے کہا کہ بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے، بحیثیت سیاستدان ان سے اگر غلطیاں ہوئی ہیں تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے ہمارے 4،5 ایم این ایز کو اداروں کی جانب سے وفاداری تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے، انہیں وزرات اور پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے۔