میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانچ سال میں کتنی گندم خریدی، کتنی خراب ہوئی،نیب نے محکمہ خوراک سندھ سے تفصیلات مانگ لیں

پانچ سال میں کتنی گندم خریدی، کتنی خراب ہوئی،نیب نے محکمہ خوراک سندھ سے تفصیلات مانگ لیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

نیب نے محکمہ خوراک سندھ سے گزشتہ پانچ سال کے دوران خریدی گئی گندم کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ڈی جی نیب آفس نے محکمہ خوراک کو خط لکھ کر پوچھ لیا کہ پانچ سال میں کتنی گندم خریدی گئی اور کتنی خراب ہوئی۔۔ اور محکمہ خوراک کے پاس کتنی گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔نیب کی جانب سے محکمہ خوراک کو دیے گئے خط میں پوچھا گیا ہے کہ محکمہ خوراک کے پاس کتنی گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ سندھ حکومت اور نجی شعبے کے پاس گندم ذخیرہ کرنے کی کتنی سہولیات موجود ہیں۔ خط میں ضلع اور تحصیل میں گندم ذخیرہ کرنے کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ پانچ سال میں سندھ حکومت کتنی مرتبہ گندم کی کمی کا سامنا کرچکی ہے۔ اس کے لیے کیا اقدامات کیے گئے اور درآمدی گندم کتنی خریدی گئی۔ گذشتہ پانچ برسوں میں کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف محکمہ خوراک نے کیا کارروائی کی؟ محکمہ جاتی انکوائریز کتنی ہیں اور کیا ایکشن لیا گیا ہے؟ نیب نے تمام تر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں