میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت، واٹر کورس کی تعمیر ومرمت پراربوں کاچونا

محکمہ زراعت، واٹر کورس کی تعمیر ومرمت پراربوں کاچونا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ، حاجی امداد میمن سسٹم کے فرنٹ مین نے اربوں روپے ڈکار لئے، سیلاب متاثر علاقوں میں واٹر کورسز کی مرمت کیلئے مختلف اضلاع کیلئے اربوں روپے کی رقم جاری کی گئی، ڈائریکٹر جنرل ندیم شاہ نے ڈائریکٹر محرم کولاچی کی ذریعے اربوں روپے کا چونا لگا دیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت میں سالوں سے قابض حاجی امداد میمن سسٹم کے فرنٹ مین ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹرمینجمنٹ ندیم شاہ نے واٹر کورسز کی مرمت کی مد میں اربوں روپے ڈکار لئے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق سیلاب کے بعد سندھ کے گھوٹکی، جیکب آباد سمیت مختلف اضلاع میں واٹر کورسز کی تعمیر و مرمت کی مد میں اربوں روپے کی رقم جاری کی گئی، ذرائع کے مطابق صرف گھوٹکی ضلع میں 60 واٹر کورسز کی مرمت کی مد میں 35 کروڑ اور دادو ضلع کیلئے 25 کروڑ کی رقم جاری کی گئی تاہم ڈائریکٹر جنرل نے جعلی کوٹیشن بنا کر اربوں روپے ڈکار لئے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ندیم شاہ نے ڈائریکٹر محرم کولاچی کے ذریعے رقم جاری کروا کے بجٹ کو چونا لگایا، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کے آن فارم واٹرواٹرمینجمنٹ میں گزشتہ تین سالوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور اس تمام کرپشن کے سرے سسٹم سرغنہ حاجی امداد میمن سے ملتے ہیں، ذرائع کے مطابق کچن گارڈن اور ٹنل فارمنگ کی مد میں بھی اربوں روپے کا چونا لگایا جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی، واضع رہے کہ
محکمہ زراعت سندھ میں بدنام زمانہ افسر حاجی امداد میمن سسٹم کا راج ہے، حاجی امداد کرپشن غیرقانونی بھرتیوں سمیت دیگر سنگین الزامات میں نیب اور اینٹی کرپشن کی معتدد تحقیقات میں زیر تفتیش ہے، سندھ حکومت حاجی امداد میمن سسٹم کے آگے بے بس دکھائی دیتی ہے.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں