میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر عشرت العباد کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

ڈاکٹر عشرت العباد کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ویڈیولنک پر ملاقات کے دوران عشرت العباد نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے مجھے فعال ہونا چاہیے ، کئی سال لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے ۔ عشرت العباد نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے مشاورت کرتا رہا ہوں، میں ملک سے جانے کے بعد ملک کے لیے دعاگو رہا ہوں، کب آنا ہے اس کے لیے وقت ضروری ہے ۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے جو بھی کرنا ہے پاکستان آکر ہی کرنا ہے ، واپس آنے کے بارے میں مناسب وقت پر تفصیل بتاؤں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں