میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایشوریا فلم فیئرمیگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

ایشوریا فلم فیئرمیگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

منتظم
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


ممبئی(ویب ڈیسک) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن فلم فیئر میگزین كے تازہ شمارے كے سرورق كی زینت بن گئیں۔بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بے شمارفلموں میں ادکاری کے جوہردکھا چکی ہیں جب کہ اداکارہ فلموں میں اپنے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے مشہورہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ رائے بچن نے فلم فیئر میگزین كے تازہ شمارے كے سرورق كے لئے فوٹو شوٹ كرایا جس میں انہوں نے نیوی بلیوجیكٹ پہنی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ مداحوں کی جانب سے بھی ان کا یہ شوٹ بہت پسند کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں