میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کی کرپشن، ڈاکو راج کی حمایت عوام پر ظاہر ہے، ایم کیو ایم

پیپلزپارٹی کی کرپشن، ڈاکو راج کی حمایت عوام پر ظاہر ہے، ایم کیو ایم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ایم کیو ایم پر بے سروپا،لغو اور الزامات برائے الزامات پر ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنمائوں کی ڈھٹائی، نااہلی، کرپشن اور ڈاکو راج کی حمایت عوام پر ظاہر ہوچکی ہے ۔پورے پاکستان کے میڈیا نے دکھایا کہ کس طرح انکے وزرا ء کی کی گاڑیوں میں اسلحہ اسمگل ہوتا ہے۔ مرتضی وہاب ماضی میں کراچی میں اغوا برائے تاوان بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا زکر کر رہے ہیں،انہی کے وزیر داخلہ نے لاکھوں اسلحہ لائسنس جاری کئے جس کی وجہ سے قتل و غارت کا بازار گرم ہوا۔ 2012ء اور 2013ء میں گینگ وار کو لیاری اور پورے کراچی کی دیگر کچی آبادیوں میں امن کمیٹیوں کے نام پر کون سپورٹ کرتا تھا۔ سب جانتے ہیں۔ گینگ وار کے دہشت گرد کھلم کھلا شہر کے تاجروں کو بھتہ خوری کی پرچیاں بھیجا کرتے تھے اور نہ ملنے پر قتل کر دیا کرتے تھے۔ پولیس کو پولیسنگ کے بجائے سیاست اور کرائم میں پیپلزپارٹی کے وزرا ملوث کر رہے ہیں۔ اراکین سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ پندرہ برس میں پولیس میں ہونے والی تمام بھرتیوں کی اسکروٹنی کی جائے۔ پیپلزپارٹی کے شرمناک طرز عمل پر ایم کیوایم بھرپور آواز بلند کرتی رہیگی۔اگر پیپلزپارٹی کا طرز عمل تبدیل نہ ہوا تو ایوانوں کے ساتھ سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں