میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے کراچی میں بدامنی کا ملبہ نگراں حکومت پر ڈال دیا

سندھ حکومت نے کراچی میں بدامنی کا ملبہ نگراں حکومت پر ڈال دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے سرداروں سے میٹنگ کی ہے، کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، سبزوئی ڈاکو کے خاتمے کے لیے بھرپور ایکشن لیا ہے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی سے درجنوں مغوی ڈاکوئوں کے قبضے میں ہیں، امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے آئی جی سندھ اور سینئرز کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس وقت سی پیک روڈ کھلا ہوا ہے، اس اجلاس کے بعد امن و امان دیکھنے کو ملے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں