سندھ بلڈنگ ،ڈی جی کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات جاری
ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع وسطی کے مختلف علاقوں سمیت ناظم آباد نمبر 3 میں بھی خلا ف ضابطہ تعمیرات کی جارہی ہیں ، پلاٹ نمبر 6/12 ،8/17 ، 15/7 اور 17/4 کی کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کی سرکاری سرپرستی کرنے والے افسران کے بے نامی اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے ، ڈائریکٹر عامر کمال جعفری کا نام سر فہرست بتایا گیا ہے ، جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دے رہے ہیں ۔