ایف آئی اے ، ٹیکس چوری و منی لانڈرنگ میںملوث گروہ کی تحقیقات بند
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ایف آئی اے و دیگر تحقیقاتی اداروں کی شواہدات پر مبنی تحقیقات بھی ردی کی ٹوکری میں ‘ نوٹوں کی چمک کارگر ‘ کروڑوں اربوں کا گیم ‘ ملزمان بچ نکلنے میں کامیاب ‘ جعلی کمپنیاں، جعلی اکائونٹس’ کے زریعے ‘ اربوں کی ٹرانزیکشن ، اسمگل شدہ موبائلز فونز فروخت کی آڑ میں ‘ منی لانڈرنگ کا دھندا ‘ ایک جانب کروڑوں کی ٹیکس چوری تو دوسری طرف ‘ معیشت کو بھی جھٹکا ‘ مضبوط شواہدات و دستاویزات ہاتھ لگنے کے باوجود ‘ حوالہ ہنڈی کی ‘ ٹرائیکا ‘ باپ اور دو بیٹے ‘ عبدالروف عیسیٰ’ بیٹا ‘ حمزہ اور ‘ احمد’ قانون کے شکنجے سے دور’ دوسری طرف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری تحقیقات بند کرنے کی تیاریاں، ملنے والی تفصیلات کے مطابق’ ٹیلی مارٹ گلوبل’ اور’ ٹیلی مارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے مالک عبدالرؤف عیسیٰ اور اس کے بیٹے حمزہ عبدالرئوف اور و احمد عبدالرئوف کیخلاف FIA سائبر کرائم سیل میں’ 2021 ء میں مختلف سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہوا بعد ازاں ‘ تحقیقات’ ثابت ہوا کہ ‘ عبدالروف عیسیٰ اسکے بیٹوں ‘ حمزہ اور ‘ احمد’ نے ‘ ملازمین کے نام پر جعلی بینک اکائونٹس کھولنے سمیت مزکورہ ‘ کھاتوں’ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ‘ کے غیرقانونی دھندے میں ملوث پائے گئے جسکی بنیاد پر انکے خلاف ‘ مقدمہ درج ہوا مقدمہ الزام نمبر 06/2021 کا چالان پیش کرنے والے سب انسپکٹر شیخ شہروز نے افسران کو لکھے گئے خط میں’ ٹیلی مارٹ گلوبل اور’ ٹیلی مارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے خلاف ‘ حوالہ ہنڈی’ اور ‘ منی لانڈرنگ’ سے متعلق ‘ تحقیقات ‘ کی اجازت طلب کی واضح رہے کہ ڈائریکٹر عبدالسلام شیخ کی اجازت سے’ ٹیلی مارٹ گلوبل کیخلاف انکوائری نمبر 45/2023′ اور ٹیلی مارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کیخلاف انکوائری نمبر 46/2023 ایف کمرشل بینک سرکل میں رجسٹرڈ کی گئی تھی، باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فنانشل یونٹ نے بھی عبدالرئوف عیسیٰ کیخلاف رپورٹ دیتے ہوئے انکوائری کی اپیل کی
تھی، بتایا جاتا ہے کہ 45/2023 کے انکوائری افسر تحقیقات کے دوران تین بینک اکائونٹس منظر عام پر لائے جن میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کرنے کے بعد یہ کھاتے بند کردیئے گئے تھے ، ٹیلی مارٹ گلوبل ایک فیک کمپنی تھی ، جس کا قانونی ریکارڈ ‘ ایف بی آر FBR ‘ سمیت کہیں بھی نہیں پایا گیا ذرائع سے ملنے والی مزید اطلاعات کے مطابق ایک نجی بینک نے بھی تصدیق کی ہے کہ ‘ٹیلی مارٹ گلوبل’ مزکورہ’ کھاتے داروں ‘ کو ‘ آئی فونز’ قسطوں پر مہیا کرتی رہی ہے اور سنہ 2020ء اور سنہ 2021ء کے دوران 10 ہزار سے زائد ‘ آئی فونز ‘ ٹیلی مارٹ گلوبل’ سے خرید کر قسطوں پر دیئے گئے، یاد رہے کہ اس حوالے سے کسٹم آفیسر نے بذریعہ لیٹر انکوائری آفیسر کو بتایا تھا کہ ٹیلی مارٹ گلوبل کمپنی نے کسی بھی قسم کی اشیاء درآمد نہیں کی ہیں، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تحقیقات میں عبدالرئوف عیسیٰ اور اس کے بیٹوں حمزہ عبدالرئوف اور احمد عبدالرئوف کیخلاف جعلی کمپنیاں بنانے، فیک اکائونٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کرکے کھاتے بند کرنے، حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے اور مکمل ثبوت و شواہدات سامنے آنے کے باوجود تحقیقات کا بند کیا جانا ملک قوم اور قانون سے کھلواڑ ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔