سندھ بلڈنگ، عبدالرشدید سولنگی ڈی جی مقرر، سسٹم مافیا زور پکڑ گئی
شیئر کریں
صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عبدالرشید سولنگی کو ڈائریکٹر جنرل مقرر کیے جانے کے بعد سسٹم مافیا زور پکڑگیا ہے ، ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ منظم انداز میں جاری ہے ، ریحان الائچی پٹہ سسٹم مافیاجہاں کھلم کھلا عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر رہی ہے ، وہاں اب نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کو بھی کسی خاطر میں نہیں لایا گیا ،اس مرتبہ دھڑلے سے خلاف ضابطہ تعمیرات کی ناصر ف اجازت دی جارہی ہے بلکہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانیاں بھی کروائی جارہی ہیں ، ذرائع کے مطابق ناظم آباد پلاٹ نمبر 3E8،11/3D7اور 7/3C8 میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے،ڈائریکٹر عامر کمال جعفری رشوت کی مد میں خطیر رقم وصول کرچکے ہیں ، یہ سلسلہ ضلع وسطی میں کھلم کھلا جاری ہے ، جس جانب سے متعلقہ حکام نے پراسرار چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔