میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہین فورس اہلکار تھانیدار لیاقت آباد کے نام پر بھتا بٹوڑنے لگے

شاہین فورس اہلکار تھانیدار لیاقت آباد کے نام پر بھتا بٹوڑنے لگے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تھانیدار کے نام پر ہفتہ وار دس لاکھ سے زائد کا بھتہ جمع ہونے لگا۔ گٹکا ماوا،منشیات، ٹھیلے پتھارے ہوں یا پریشر والا گوشت ہو یا پھر غیر قانونی ہائیڈرنٹ سب پر ایس ایچ او کے نام پر ہاتھ صاف ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سنٹرل تھانہ لیاقت آباد میں تعینات شاہین فورس اہلکار علاقے میں موجود ٹھیلے پتھارے پریشر والے گوشت کی فروخت سمیت گٹکا مافیا اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ تمام جگہوں سے تھانے دار لیاقت آباد کے نام پر مال بٹوڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شاہین فورس اہلکاروں میں عظیم، طلحہ، احسان اور رافع جرائم پیشہ اور غیر قانونی دھندوں کی کھل کر سرپرستی کرنے لگے ۔ جبکہ شاہین فورس کا قیام تو شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے عمل میں لائی گئی تھی ملوث اہلکاروں کا اس طرح غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا ہائی کمان کے لیے لمحہ فکریہ ہے چونکہ اگر کرپٹ اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا گیا تو جرائم پیشہ عناصر کی شرح میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ تاہم علاقہ مکین شاہین فورس کے بدعنوان اہلکاروں کے طرز عمل سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں افسران بالا سے مطالبہ کرتے ہیں تھانہ لیاقت آباد میں دیانت دار اور فرض شناس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں